آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والا یہ میچ پونے میں کھیلا جارہا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے، جبکہ بنگلادیش کا اس ورلڈ کپ میں یہ نواں یعنی آخری میچ ہے جب کہ آسٹریلیا کا بھی یہ نواں میچ ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور بنگلادیش آٹھویں نمبر پر ہے۔ آج کے میچ کا کوئی بھی نتیجہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔









