263

دیپالپور مدینہ چوک میں دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پر چوری کی بڑی واردات۔

دیپالپور سے رپورٹ کر رہے ہیں میاں سجاد حسین بودلہ دیپالپور تھانہ سٹی دیپالپور سے کچھ فاصلے پر مدینہ چوک میں دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پر چوری کی بڑی واردات۔
پانچ مسلح کار سوار ڈاکوؤں نے ہول سیل کی نجی موبائل شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل تالے توڑ کر لے گئے۔
چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 91 نیوز نے حاصل کرلی۔
فوٹیج میں پانچ کار سوار چوروں کو موبائل شاپ ہے تالے توڑ کر موبائل چوری کرکے لیکر جاتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
چوری کی بڑی واردات پر تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
تاجر برادری کیجانب سے فوری ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں