توہین الیکشن کمیشن کیس میں ای سی پی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم جیل میں عائد کی جائے گی، سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا ٹرائل بھی جیل میں ہوگا۔
فیصلہ ڈپٹی ڈائریکٹر لاء صائمہ جنجوعہ نے پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ کیس پر سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے وزرات داخلہ کو جیل ٹرائل سے متعلق انتظامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن جیل میں ٹرائل کرے گا









