168

‎پی ٹی آئی عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 8 فروری 2024 کے عام انتخابات ملتوی کرانےکی سازش کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی سبوتاژ کرنےکی سازش ہے، پی ٹی آئی کی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہیں اور سائفر کی طرح پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات کے خلاف سازش کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دوہری اور منافقانہ پالیسی پر کاربند ہے، پی ٹی آئی میڈیا میں الیکشن جلد کرانے جبکہ عدالتوں میں الیکشن التوا کیلئے پٹیشنز کرتی ہے، ‎2018 کے انتخابات میں بھی بیوروکریسی نے ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری نبھائی تھی لیکن اس وقت پی ٹی آئی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں