295

انتخابات 2024 کا شیڈول جاری

اسلام آباد:(سنونیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2024 کا انتخابی شیڈول جاری کردیا،ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی 20دسمبر سے 22دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ریٹرنگ افسران 19دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 23 دسنبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔3 جنوری کو کاغذات کی منظور ی اور مستر د ہونے کی اپیلوں پر سماعت ہوگی۔10 جنوری کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری دن ہوگا۔

شیڈول کے مطابق 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں