نگران حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو بڑا ریلیف ۔پٹرول کی فی لیٹر قیمت 14 روپے ،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 50 پیسے کمی۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری وزیر اعظم نے دی،پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائے جارہے ہیں۔
13 اکتوبر میں نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے کمی کی گئی تھی جس سے مہنگائی کے ستائے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی،خیال رہے کہ یکم اکتوبر 2023ء کو نگران حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔ اس وقت پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام سے بھی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملی۔ پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے پر کیا۔









