284

اداروں پر حملہ جرم ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: وزیراعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر حملہ ہر ملک میں جرم ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صوابی میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے ، نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سوال غلط ہے کہ ریاستی اقدامات کیوں کیے گئے؟ کچھ لوگ سیاسی احتجاج چاہتے ہیں مگر سیاسی رویوں پر بات نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کا نظام، قانون اور آئین کے مطابق چلتا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ریاست آئین کے تحت اقدامات کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں