پنجاب پولیس نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا۔ شاہ محمود قریشی کو ایس ایچ او صدر بیرونی پولیس کی سربراہی میں آئی ٹیم نے گرفتار کیا۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہوکر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا، یہ ظلم ہے، مجھے قوم کی خدمت کرنے پر سزا دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا۔ ان سے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس بارے تفتیش کی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے آج عدالت پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
مہر بانو قریشی نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا مجھے معلوم ہے یہ مجھے دوبارہ گرفتار کریں گے، یہی کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے بہت افسوس ہے، عدالتی احکامات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، والد کو بہت بدتمیز طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی نے کسی سے کبھی بدتمیزی نہیں کی









