245

بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنےکی ہدایت

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنےکی ہدایت کر دی اور انہیں اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔

گزشتہ روز شیر افضل مروت نے پارٹی ترجمان رؤف حسن پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ رؤف حسن نگران حکومت میں موجود اپنے بھائی فوادحسن فواد کیلئےکام کر رہے ہیں، رؤف حسن سازشی ہیں، پارٹی میں دراڑیں ڈالنے میں مصروف رہتے ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں وکلا کی ٹیم سے نکالا گیا اور پھر انتخابی مہم چلانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں