مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےکہا ہےکہ 2017 میں ڈنڈے اور بلے نے جس سفر کو ختم کیا اسے دوبارہ شروع کریں گے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف لاڈلا نہیں ہے، البتہ ماضی میں کوئی اور لاڈلا رہ چکا ہے، تحریک انصاف سے بلےکا نشان چھن گیا تو اس کے قصور وار ہم نہیں، 2018 کے سینیٹ الیکشن میں ن لیگ سے بھی شیر کا نشان چھینا گیا تھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ن لیگ کی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے پر عمل نہ کرتی تو ملک بدحال ہوجاتا، نوازشریف حکومت کا تختہ نہ الٹا جاتا تو آج معاشی مسائل نہ ہوتے ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام 8 فروری کو ووٹ کا حق خوشحالی و ترقی کے لیے استعمال کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، نوازشریف، مریم نواز، حمزہ شہباز اور میں اس مہم کو آگے لےکر جائیں گے۔









