پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سلمان اکرم راجہ نے اپنے حلقے میں جا کر قرآن پاک پر حلف لینے کی وجہ بتا دی۔
جیو نیوز کے پرو گرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم نے کہاکہ عوام سوال کرتے ہیں کہ منتخب ہونے کے بعدآپ کسی دباؤ یا لالچ کے تحت دیگر سیاسی جماعت کا رخ تو نہیں کریں گے؟ عوام پی ٹی آئی سے وفاداری کے اظہار کا مطالبہ کرتے ہیں۔









