سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کیس میں جیل ٹرائل جاری رہے گا یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کہتے ہیں کہ ٹرائل کورٹ نے طے کرنا ہے کہ سماعت کہاں ہوگی؟ نیب یا کسی تحقیقاتی ادارہ کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ خط لکھیں ۔تفصیل کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کرپشن اور توشہ خانہ نیب کیس میں ٹرائل کے خلاف درخواست پردلائل مکمل ہو چکے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا کو ٹرائل کے کوریج کی اجازت ہے۔ فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب کے اسکرین شاٹ موجود ہیں ۔ وکیل امجد پرویز نے کہاکہ لاہور میں ایڈیشنل سیشن ججز ماڈل کورٹس میں بیٹھتے ہیں،13 نومبر کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی ، القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار ہوئے۔ ہم نے گرفتاری آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت سے اجازت لے کر ڈالی۔









