الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اورفوادچودھری کے وکلا نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ گواہان کے بیانات اور شواہد ریکارڈ ہونے ہیں۔ جس پر وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ عام انتخابات تک کمیشن بھی مصروف ہے، تاثر جا رہا ہے کہ کمیشن ایک جماعت کے خلاف ہے۔









