335

نواز شریف عوام کا لاڈلہ ہے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر کرکے خود کو مقبول سمجھنے والو “نواز شریف عوام کا لاڈلہ” ہے۔

ننکانہ صاحب میںن لیگ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سردی میں آپ یہاں تشریف لائے، میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ آج سردی کا سخت ترین دن ہے لیکن آپ انتقام اور جبر سے نہیں ڈرے تو یہ سردی کیا چیز ہے۔ میری دل سے دعا ہے شیر کو کامیابی ملے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو باہر کرکے کون سی مقبولیت تھی؟ مریم نوازنواز شریف آ گئے ہیں، آپ اب کدھر ہیں۔ ہم نو مئی والے نہیں بلکہ اٹھائیس مئی والے ہیں۔ ہمارا مقابلہ بے روزگاری سے ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارا مقابلہ بیس روپے کی روٹی اور گیس کی کمی سے ہے۔آج کہا جاتا ہے نواز شریف لاڈلہ ہے۔ میں کہتی ہوں کہ” نواز شریف عوام کا لاڈلہ” ہے۔نکالنے والوں نے نواز شریف کو بار بار نکالا لیکن عوام پھر نواز شریف کو لائی۔

ان کا کہنا تھا کہ خدمت کرنیوالے لیڈر کا نام نواز شریف ہے۔جو ملک و قوم کا سچا بیٹا ہے، اس کا نام نواز شریف ہے۔اگر آپ کی خدمت نواز شریف نے کرنی ہے تو شیر پر ٹھپے لگائیں۔ مقابلے میں کوئی ہو یا نہ ہو آپ نے نکلنا ہے شیر پر مہر لگانی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں