236

بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی کو بڑی آفر

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ووٹرز 8 فروری والے دن تیر پر ٹھپہ لگائیں، میں اس شیر کا خود بندوبست کر دوں گا۔

بلاول بھٹو کا گجرات میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جو کہتے تھے ہم پنجاب میں موجود نہیں، وہ آج کل دن رات پیپلزپارٹی پیپلز پارٹی کررہے ہیں۔ الیکشن میں کوئی سنجیدہ ہے تو بھٹو کے جیالے ہیں۔ ہم نے خیبرپختونخوا میں کنونشن کئے ہیں۔ ہم صوبہ سندھ اور بلوچستان کے دورے کرکے آئے ہیں۔ لیکن ہمارے مخالفین تو گھر سے نہیں نکلے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کوئی تو وجہ ہے شیر شکار کیلئے نہیں نکل رہا ہے۔ وہ شیر کہتا ہے میرے لئے کوئی اور شکار کرے۔ وہ کہتے ہیں منشور پر کام چل رہا ہے مگر عوام کو بتا نہیں رہے وہ کیا کریں گے۔ لیکن ہم نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے عوامی معاشی معاہدہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوامی کی آمدنی میں نا صرف اضافہ کریں گئے بلکہ دوگنی کریں گئے۔ 300 یونٹس فری عوام کو دیں گئے۔ 30 لاکھ گھر فری بنا کردیں گے۔ کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ اس دنیا میں نہیں لیکن میں خواتین کی اپنی والدہ کی طرح خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ کسانوں کی فصلوں کی انشورنس کریں گئے ۔ ان کی جیبوں میں ڈائریکٹ پیمنٹ پہنچائیں گے۔

نوجوان کی تعلیم اور بزرگوں کا فری علاج کریں گے۔ مزدوروں کو بے نظیر کارڈ بنا کردیں گے۔ ہر ضلع میں یونیورسٹی کے کیمپس بنائیں گئے تاکہ طلبہ اپنے ضلع میں معیاری تعلیم حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں