222

مسلم لیگ (ن) کے دفتر پر حملے کا کیس: صنم جاوید کی ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے کیس میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے مقدمے میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں