ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے طویل خشک موسم بلآخر ختم ہوگیا۔
ملکہ کوہسار مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔
بلوچستان میں چمن،کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔









