چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو ڈر کیا ہے؟ آخر وہ پنجاب کے جیالوں کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں؟ہمارے ساتھ بھی غیر جمہوری رویہ، کیا ہم نے 9 مئی کیا تھا؟
انہوں نے کہا کہ عوام کی طرح میں بھی میاں صاحب کی تقریر نہیں سنتا۔ اگر انہیں اپنی اکنامک پالیسی کا پتہ ہے تو سندھ میں آکر ڈبیٹ کرلیں۔ ہمیں جو بھی جوائن کرتا ہے اس بندے کیلئے مسائل ہوجاتے ہیں۔ ن لیگ کھلا میدان چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کے خلاف بھی غیر جمہوری رویہ جاری ہے۔ پنجاب حکومت سے پوچھتا ہوں کیا ہم نے 9 مئی کیا ہے؟
راولپنڈی میں سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی سے ملاقات میں ان کی جانب سے انتخابات میں حمایت کا اعلان کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ تین نسلوں سے ہم سیاست میں ہیں۔ بھٹو صاحب نے اپنے منشور پر عمل کیا، بی بی کے منشور پر بھی عمل ہوا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا آج کا اتحاد لمبا چلے گا۔









