230

سائفر کیس: پی ٹی آئی کا اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت سے سائفر کیس میں سنائی جانیوالی سزا کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ آج مورخہ 30 جنوری 2024ء بروز منگل کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ کیس سفارتی دستاویزات سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر سابق وزیراعظم عمران خان سے غائب ہو گئی تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کو بہت بڑا جھٹکا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان اورشاہ محمود قریشی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے انصاف کو انتہائی بے رحمی سےموت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کی عوام میں مقبولیت سے خوفزدہ لوگوں نے بنیادی حقوق اور دستور پر شب خون مارنے کے بعد پاکستان کا پورا نظامِ انصاف تباہی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی جماعت اس فیصلے کیخلاف آئین وقانون کے دائرے میں رہ کر بھرپور جواب دے گی۔تاہم عمران خان نے کارکنوں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پرامن رہیں اور ہر ناانصافی کا بدلہ اپنے ووٹ دیں۔ وہ 8 فروری 2024ء کو گھروں سے نکلیں اوراپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں