260

عمران خان جیل میں 14 سال گزاریں گے یا 24 سال؟

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد عمران خان کتنا وقت جیل میں گزاریں گے؟ سابق وزیر اعظم کو 14 سال قید کی سزا ہوگی یا 24 سال کیونکہ انہیں سائفر کیس میں بھی 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ایک ریٹائرڈ جج سمیت ماہرین قانون کی رائے ہے کہ عمران خان کی سزا مجموعی سزا کے بجائے ایک ساتھ (کنکرنٹ) ہوگی۔ ماہرین قانون کے مطابق، جج کو اپنے فیصلے میں یہ بتانا ہوگا کہ قید کی سزا مجموعی ہوگی یا ایک ساتھ۔

ایک ساتھ قید وہ سزا ہے جو بیک وقت بھگتی جاتی ہے جبکہ مجموعی سزا وہ ہے جو اس وقت تک شروع نہیں ہوتی جب تک کہ پہلے سنائی گئی سزا ختم نہ ہو جائے۔

جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتوں کو اپنے فیصلے میں یہ بتانا ہوگا کہ سزا ایک ساتھ ہوگی یا مجموعی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیس میں اگر عدالت اسے ایک ساتھ سزا قرار دیتی ہے تو عمران خان کو زیادہ سے زیادہ 14 سال جیل میں گزارنے پڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں