اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی ) نے 2024 کے لیے سخت گیس پالیسی کی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ گیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق فرموں کو باہمی طور پر طے کردہ نرخوں پر نجی شعبے کو گیس فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔
بشر طیکہ یہ نرخ پالیسی میں طے کردہ نرخوں سے کم نہ ہوں تاکہ وہ محدود گیس ذخائر کا استحصال نہ کر سکیں۔









