عدت کیس میں عدالتی پیشی کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پہلی بار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں ڈیل کے تحت بنی گالا بھیجا گیا تو کینسل کر دیں، جیل میں رکھ لیں۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ خود گرفتاری کیلئے جیل آئیں، ان کے گھر کو سب جیل بنادیا گیا، وہ کوئی ہوٹل تو نہیں۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ہم بزدل نہیں سچے لوگ ہیں، زندگی میں غلط کام نہیں کیا، ہمارا ایمان مضبوط ہےاور ایمان کی وجہ سے یہاں کھڑے ہیں۔









