250

عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حق میں بول پڑے

بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حق میں بول پڑے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان مقدمات کا بشریٰ بی بی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی پتہ چلا کہ بشریٰ بی بی رات بنی گالہ منتقل ہوئیں، میں نے ان کو کمبل بھیجا تھا۔ ہم نے گھر جانے کیلئے نہ کسی کو درخواست دی نہ رعایت مانگی۔ فیصلے اوپر سے لکھوائے جارہے ہیں ۔ یہ سارے پتلے ہیں آپ کے سامنے یہ اوپر سے فیصلے لیکر آتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جس ہار کو بنیاد بناکر سزا دی گئی، وہ پریس کانفرنس میں عوام کو دکھائینگے۔ ایسے متنازع فیصلے دے کر یہ ملٹری کورٹس بنارہے ہیں۔ یہ انکے فیصلے نہیں ، یہ نظام انصاف کو تماشا بنارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں