257

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا لڑ پڑے

غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے سابق شوہر خاور مانیکا آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے کیساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ۔

تفصیل کے مطابق غیر شرعی نکاح کیس کی ساڑھے 10 گھنٹے تک جاری رہنے والی طویل سماعت کل صبح تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سماعت کے دوران تین گواہان کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں۔ سماعت کے دوران بشر یٰ بی بی کے وکیل نے عون چودھری اور خاور فرید مانیکاکے بیانات پر جرح بھی مکمل کر لی ۔

بشریٰ بی بی کے وکیل دو گواہان مفتی سعید اور لطیف کے بیانات پر کل جرح مکمل کریں گے۔ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا کل گواہان کے بیانات پر جرح کا آغاز کریں گے۔ کیس کی سماعت سینئر سول جج اسلام آباد قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی ۔کیس کی سماعت کل صبح 9 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

سنو نیوز کے نمائندہ صداقت علی کے مطابق گواہان میں مفتی سعید، عون چودھری، خاور مانیکا اور محمد لطیف شامل ہیں۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے مابین تلخ جملوں کا تباد لہ ہوا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل بھی دوران جرح خاور مانیکا سے لڑ پڑے۔ وکیل عثمان گل نے خاور مانیکا کو مکا مارنے کی کوشش کی ۔ اس موقع پر عمران خان نے طیش میں آکر عدالت سے استدعا کی کہ میں اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینے کے لئے تیار ہیں ، خاور مانیکا بھی حلف لے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا ، قرآن لائیں میں ہاتھ رکھ کر حلف دینے کو تیار کو ہوں، خاور مانیکا تم جھوٹ بول رہے ہو، خدا سے ڈرو۔

اس پر خاور مانیکا نے کہا کہ عمران خان تم نے میراگھر برباد کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے قرآن پاک پر حلف لینے کی ضد کی تو ان کو کہا گیا حلف لینے کے بعد آپ کا حقِ جرح ختم ہو جائے گا۔ عدالت نے آرڈر لکھوایا تو عمران خان حلف لینے سے مکر گئے اور کہا ہم حلف بھی لینگے ، جرح بھی کرینگے۔تاہم عدالت نے کہا کہ آپ جرح نہیں کر سکتے، آپ نے گواہ سے حلف لینے کی آفر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں