اڈیالہ جیل میں پہلی بار میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ میں خود گرفتاری کے لیے جیل آئی اور کیا ہوسکتا ہے۔ میرے گھر کو سب جیل بنادیا گیا، وہ کوئی ہوٹل تو نہیں ہے۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہم بزدل نہیں سچے لوگ ہیں، زندگی میں غلط کام نہیں کیا، ہمارا ایمان مضبوط ہے۔ اور ایمان کی وجہ سے یہاں کھڑے ہیں۔ مجھے بتایا گیا کہ مجھے سملی ریسٹ ہائوس لے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے لیے میری طرف بہت سے لوگ بھیجے گے، یہاں پہنچتی تھی تو بھول جاتی تھی خان صاحب کو کیا پیغام دینا ہے۔









