237

بانی پی ٹی آئی نے اٹک جیل میں ڈیل کی آفر دیے جانے کا دعویٰ کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹک جیل میں قید کے دوران انہیں ڈیل آفر کی گئی تھی۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈیل کی یہ آفر مجھے اس وقت کی گئی تھی جب میں اٹک جیل میں قید تھا، مجھے آفر دی گئی تھی کہ 3 سال کیلئے خاموش ہو کر پیچھے ہٹ جاؤں اور بنی گالا جاکر بیٹھ جاؤں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہوتا ہے، جنرل فیض کو آرمی چیف لگانا تو میرے ذہن میں ہی نہیں تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے سائفر کیس میں 342 کے بیان پر دستحط نہیں کیا، تو اس بیان کو فیصلے میں کیسے لگایا گیا؟ مطلب ہے اس کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے پوچھا تک نہیں گیا، انہیں 6 گھنٹے بٹھایا اور بنی گالا لے گئے، ڈیل ہوتی تو کیا وہ چل کر جیل آتی؟ بشریٰ بی بی کو بنی گالا میں ایک کمرہ تک محدود کرکے، کمرے کے شیشے تک بند کر کے اندھیرا کر دیا گیا، ادھر سے تو جیل میں بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن زرداری سے کہوں گا مجھے بچا لو وہ قیامت کا دن ہوگا۔

شیخ رشید کی طرف سے شہریار ریاض سے 3 کروڑ روپے لیکر ٹکٹ دینے کے سوال پر بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کچھ نہیں کہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں