مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ممی ڈیڈی نہیں، اصل یوتھ ہمارے ساتھ ہے۔ ہم وہ لوگ نہیں جوبلین ٹری، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا کھوکھلا وعدہ کریں۔
فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔ اگرہماری حکومت ختم اورمجھے سزانہ دی جاتی توآج یہاں کوئی شخص بیروزگارنہ ہوتا۔ ہم وہ زمانہ واپس لائیں گے، جب روٹی چار روپے اور چینی پچاس روپے کلو تھی۔ آٹا سستا اور پیٹرول ساٹھ روپے لیٹر تھا۔ فیصل آباد کو میٹرو ہی نہیں ، اورنج لائن بھی دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ فیصل آباد میں اورنج ٹرین بھی بنے گی۔ شہر میں ہر شخص کے پاس روزگار ہونا چاہیے۔ شہباز شریف صاحب 5 سال بعد کوئی بےروزگار نہ ہو۔ فیصل آباد میں۔ موٹر وے بھی بناؤں گا۔
اس موقع پرمیاں محمد شہباز شریف نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کا سمندر نواز شریف کی محبت کاا علان کررہاہے ۔ نواز شریف نے ہمیشہ فیصل آباد کو اپنا شہر سمجھا ہے۔ صاف پینے کا پانی ہو یا بچوں کا سکول ، شہر کو سب نواز شریف نے دیا ۔
صد رمسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ شہر میں بچوں کا ہسپتال بنایا گیا ۔ اگر 8فروری کو نواز شریف کو ووٹ دو گے تو شہر میں ہزاروں لوگوں کو تعلیم ملے گی۔ موقع ملا تو فیصل آباد میں میٹروبنا کر دیں گے۔ نوجوانوں کو عرفہ کریم یونیورسٹی دیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز میاں محمد نواز شریف نے مینگورہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ میں جھوٹ بول کراپنی آخرت خراب نہیں کرسکتا۔ خیبر پختونخوا والو، پہلے آپ کو چکر دیا گیا،اب مجھے چکر نہ دینا۔خیبرپختونخوا کےعوام کی حالت پر ترس آتا ہے۔ ایک شخص نےایک کروڑ نوکریوں اور50لاکھ گھروں کا وعدہ کیاتھا۔ لیکن ووٹ لینے کے بعد اس نے عوام کوکیا دیا؟گھر دیا اور نہ ہی نوکری۔ اس شخص نے عوام کےجذبات کےساتھ کھیلا۔ بتاؤ عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کیے تھے؟
میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ میں راستے میں ڈھونڈ رہا تھا کہ بلین ٹری سونامی کدھر ہے؟ میں نےایک ایک چیزلکھی ہوئی ہے،پوچھوں گا ضرورایساکیوں کیا؟خیبرپختوانخوا والو!کیوں آپ نےموقع دیاکہ اس شخص نے ملک کواجاڑدیا۔









