پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے الزام عائد کیا ہےکہ عام انتخابات کیلئے ہمیں مہم چلانے کی اجازت ہے اور نہ ہی لیول پلیئنگ فیلڈ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی زیادہ تر قیادت زیر حراست یا نظر بند ہے لیکن عوام کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ عمران خان مائنس ہو چکے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود آئندہ حکومت صرف ہماری جماعت ہی بنائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے یہ بات اپنے حلقہ این اے 10 بونیر سے جلسے سے خطاب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے جبکہ 9 فروری کے مریم کی پاپا بولیں گے کہ مجھے کیوں نکالا۔ قوم تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موجودہ تمام امیدواروں نے سخت مشکلات میں بھی ہمارا ساتھ دیا ، اس لئے ان پر مکمل اعتماد ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان فارم 45 حاصل کرنے تک پولنگ اسٹیشن میں رہیں گے۔









