کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ عوام ہمیں موقع دیں ہم کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔
کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں ریلی سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میرا اپنا شہر ہے اور میں کراچی کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، بلدیاتی الیکشن میں کراچی کے عوام نے اعتماد کا اظہارکیا۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ نہ صرف بلدیاتی بلکہ صوبائی اور وفاقی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگی، عوام نے موقع دیا تو 5 سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے، کراچی کی 20 سیٹیں دلوا دیں تو 5 سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔









