مری: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا ور نااہلی کو قدرت کا جواب قرار دے دیا ۔
مری میں جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ میں 1950 میں پیدا ہوا اور پہلی بار مری 1956 میں آیا، 1985 میں وزیراعلیٰ بنا تو سب سے پہلے پنڈی مری میٹل روڈ بنوایا، مجھے مری میں کہیں بھی لے جائیں میں آپ کو راستے بتا دوں گا۔









