244

صرف ایک جماعت کو اکثریت ملنی چاہیے: نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، صرف ایک جماعت کو اکثریت ملنی چاہیے، ہم بڑی قربانیاں دے کر یہاں پہنچے ہیں۔

تفصیل کے مطابق قائد (ن)لیگ میاں محمد نوازشریف اور پارٹی کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔ دونوں لیگی قائدین نےاین اے128میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےمنشور میں تمام چیزیں صاف لکھی ہیں۔ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں پہنچائیں گے۔ خدا کاواسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔ ایک جماعت کو اکثریت ملنی چاہیے۔ ہم قربانیاں دے کر یہاں پہنچےہیں۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جیلیں کاٹی ہیں۔ ملک سےگالم گلوچ اوربدتمیزی کےکلچرکو ختم کرنےکیلئے ووٹ کاسٹ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں