290

نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے این اے 15کا حتمی نتیجہ روک دیا

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے آر او کو این اے 15 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔

دوسری جانب این اے 15کانتیجہ روکنےکے خلاف پی ٹی آئی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گشتاسپ خان کا کہنا ہےکہ آج ہمیں نتائج دینے کا کہا گیا تھا مگر آر او پھر غائب ہے، نواز شریف کا داماد صفدر اعوان اپنی شکست مٹانے کے لیے آر او پر دباؤ ڈال رہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں