چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اتنا مینڈیٹ نہیں ملا کہ میں وزارت عظمی کا امیدوار بن سکوں،ن لیگ نے حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، ہم اس پوزیشن میں نہیں کہ وفاقی حکومت کا حصہ بنیں۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ کاکہناتھا کہ ہم مسلم لیگ نے کے وزارت عظمی کی امیدوار کی نہ صرف حمایت کریں گے بلکہ اسے ووٹ بھی دیں گے لیکن ہم وفاقی کابینہ میں وزارتیں نہیں لیں گے،ہم نے 16 ماہ ن لیگ کے ساتھ حکومت کی ،ہمارے اپنے لوگوں نے شکایات کیں۔









