229

’پی ٹی آئی نے 1 ہزار 55 میں سے 2 ہزار سیٹیں جیتیں ہیں‘، مریم اورنگزیب کا گوہرخان کے بیان پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کےبیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آپ نے وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کی 1 ہزار 55 میں سے 2 ہزار سیٹیں جیتی ہیں، آپ کیلئے اطلاع ہے کہ یہ اسمبلیوں کی سیٹیں ہیں بس کی نہیں۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ن لیگ کو حکومت بنانے میں سپورٹ کرنا خوش آئند ہے، پیپلز پارٹی اس معاملے پر ن لیگ کو باضابطہ طور پر بتائے گی جبکہ لیگی رہنمابھی اپنی مشاورت کرکے باضابطہ اعلان کریں گے۔

ادھر جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کے گھر جاری پریس کانفرنس دیکھ کر نواز شریف نے شہباز شریف کی نامزدگی کا اعلان کرنے کو کہا۔

انہوں ںے کہا کہ اُسی پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ نواز شریف سے درخواست کریں گے کہ وزیرِاعظم کا عہدہ قبول کریں۔ پارٹی اور نواز شریف کی مشاورت سے پنجاب میں وزیرِاعلیٰ کی امیدوار مریم نواز ہوں گی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پارٹی نے مشاورت کے بعد نواز شریف کو ہی کہا تھا کہ وہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار بن جائیں لیکن نواز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پیچھے رہ کر شہباز شریف اور مریم نواز کی معاونت کرسکتے ہیں اور پارٹی کے معاملات دیکھ سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں