پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی جائے گی اور یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ کے پی کے میں علی امین گنڈا پور حکومت بنائے گا۔









