203

آزاد امیدوار دھڑا دھڑ ن لیگ میں شامل

لاہور: (91 نیوز) آزاد منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

آزاد کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے چار مزید ارکان نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی پی 132 سے سلطان باجوہ، پی پی 288 سےحنیف پتافی، پی پی 289 سے محمود قادر خان اور پی پی 94 تیمور لالی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔

چاروں نومنتخب ارکان کی نامزد وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پارٹی رہنما رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، خواجہ عمران نذیر، سردار احمد خان لغاری اور دیگر رہنماؤں بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں