216

بجلی و گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، سینیٹرز بھی پھٹ پڑے

بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بلوں پر سینیٹ کمیٹی کے ارکان بھی پھٹ پڑے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ارکان کی جانب سے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا سولر پینل لگوانے کے باوجود ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے تک بل آرہے ہیں، یہ سب آئی ایم ایف کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

سینیٹر کامل علی آغا بولے ایک بندے کا چار مرلے کا گھر ہے اور گیس کا بل 63 ہزار روپے آیا ہے۔

خیال رہے کہ چار ماہ میں دوسری مرتبہ گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، آئی ایم ایف کی شرط پر کم گیس استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر بھی بوجھ بڑھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں