نگران حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نویٹفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے تہتر پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے سینتیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت دو سو 75 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت میں 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجےکر دیا گیا ہے۔









