پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا اور سیاسی قیادت کے درمیان اختلافات سامنے آگئے، اندرونی اختلافات کے باعث فیصلوں میں تاخیر ہونے لگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی کی وکلا قیادت نے جے یو آئی سمیت متعدد جماعتوں سے رابطوں پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت مذاکرات اور بات چیت چاہتی ہے جبکہ وکلا قیادت اس تجویز سے ناخوش ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے موقع پر بیرسٹرگوہر موجود نہ تھے، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی سے مذاکرات میں بھی بیرسٹر گوہر اور وکلا قیادت شریک نہ ہوئی۔









