قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کرنے والی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی۔
شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سٹوری پوسٹ کی جس میں عالمی شہرت یافتہ امریکی گانا “بیلیور” کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں گلوکار اپنے لاکھوں مداح کے سامنے پرفارم کررہے ہیں۔
اس گانے کی کہانی یہ ہے کہ شخص چھوٹی سی عمر میں زندگی کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ٹوٹ جاتا ہے۔ شدید درد اور پریشانی میں وہ شخص نظمیں اور گانے لکھتا ہے اور بتاتا ہے کہ اپنی مشکلات سے سیکھا اور اپنے دکھ درد کی شدت سے مضبوط بن جاتا ہے۔









