سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرکے 9 وطن دشمنوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ کارروائیاں خیبرپختونخوا میں 16 اور 17 فروری کو کی گئیں۔ سیکیورٹی فورسز کی ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں دو دہشتگرد رحمت اللہ عرف بدر منصور اور دہشتگرد امجد عرف بابری جہنم واصل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا، جس میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گرد وں سے ہتھیار ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بیگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران فوجی جوان 29 سالہ شاہزیب اسلم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ بہادر جوانوں یہ قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔









