244

سنی اتحاد میں شمولیت کیلئے پی ٹی آئی کراچی اور حیدرآباد سے اراکین کے حلف نامے ارسال

کراچی اور حیدرآباد سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد اراکینِ سندھ اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) میں شمولیت کیلئے حلف نامے ایس آئی سی کے سربراہ کے نام ارسال کردیے۔

پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی کی نشستوں پر نو منتخب کراچی کے 8 اور حیدرآباد سے 1 رکن نے سنی کونسل میں شمولیت کی استدعا کرتے ہوئے حلف نامہ جمع کرادیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ارکان نے حلف نامے سربراہ سنی کونسل کو ارسال کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں