282

مریم نواز نے صوبہ سنبھالنے کی تیاریاں شروع کردیں، سرکاری محکموں سے بریفنگ

راولپنڈی: پنجاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کو سنبھالنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

مریم نواز نے مختلف سرکاری محکموں سے بریفنگ لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، سب سے پہلےچیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری صحت علی جان نے مریم نواز کو بریفنگ دی جب کہ جمعہ کو سیکرٹری سی این ڈبلیو، سیکرٹری ایکسائز ور محکمہ تعلیم کے دونوں سیکرٹریوں نے نامزد وزیر اعلی کو بریفنگ دیں، آج مزید محکموں کے سیکرٹری بریفنگ دیے گے جس کے بعد نئی حکومت کیلئے ورکنگ پالیسی سازی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں