223

شاندار بیٹنگ پر شاہین نے اپنا بیٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع کو گفٹ کر دیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے پر کپتان شاہین آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع کو تحفہ دیا ہے۔

پیر کو پی ایس ایل9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دی۔

لاہور قلندرز نے188 رن کا ہدف دیا تھا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔

گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع نے 60 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی 31گیندوں پر مشتمل اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

تاہم میچ کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے شاندار بیٹنگ پر اپنا بیٹ خواجہ نافع کو گفٹ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں