247

عوام کا حقیقی مینڈیٹ ان کے حوالے کیا جائے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل سے پیغام دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی عوام کا حقیقی مینڈیٹ ان کے حوالے کیا جائے۔

یہ بات عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن 2024ء میں دھاندلی کی تمام حدوں پار کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ “چوری” کرلیا گیا ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان میں انٹرنیٹ کو معطل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد “حقیقی نتائج کو چھپانا”ہے۔سابق وزیر اعظم نے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر فتح مکہ ماڈل پر عمل کرتے ہوئے سب کو معاف کردیں گے۔ اس بات کا دعویٰ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر پیٖغام جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں