212

مسلم لیگ ن کو ووٹ صرف اپنی شرائط پر دوں گا: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مجھے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا پڑا تو ایسا میں صرف اپنی شرائط پر ہی کروں گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کی تشکیل میں سست روی ڈائیلاگ کمیٹی کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جمہوریت کو اس سست روی سے بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔ ہم اپناموقف تبدیل نہیں کریں گے، ہم اس پر آج بھی قائم ہیں۔ تاہم اگر کسی اور نے اپنا موقف تبدیل نہ کیا تو رکاوٹ پیدا ہو جائے گی، اس کے نتیجے میںجو ہوا، اس نے نہ ملک اور نہ ہی اس کی معیشت کو کوئی فائدہ حاصل ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن 2024ء پر ہر کوئی سوال اٹھا رہا ہے۔حکومت سازی کا عمل جتنی جلد مکمل ہو، اتنا ہی سب کیلئے بہتر ہوگا۔ انہوں نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل طو ر پرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن وہ کسی کیساتھ بات کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں