205

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہماری عمران خان تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔سنی اتحاد کونسل کے ساتھ ہمارا جو معاہدہ ہوا، اس پر ان کو آگاہ کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کل ہم نے پچاس ایم این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی ہے۔ تمام فہرست سنی اتحاد کونسل کے نام سے جمع کرائی ہے۔ ہمارے جو ایم این ایز سنی اتحاد کونسل کو جوائن کرینگے، اسی حساب سے ہمیں خصوصی نشستیں ملیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ہمیشہ صاف و شفاف الیکشن کی استدعا کرتے رہے۔ لیکن یہ قومی ادارہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ انتخابی نتائج فارم 45 کے تحت جاری کئے جائیں۔پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کرتی ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو فی الفور مستعفی ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں