249

صدر، وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد آئینی عہدوں کیلئے لابنگ شروع

اسلام آباد: صدر مملکت کیلئے آصف علی زرداری اور وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کے نام فائنل ہونے کے بعد اب دیگر آئینی عہدوں کیلئے لابنگ شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیلئے فاروق نائیک، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور یوسف گیلانی کے نام زیر غور ہیں جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے ایاز صادق، ڈپٹی اسپیکر کیلئے شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کے نام زیر غور ہیں۔

قائد ایوان سینیٹ کیلئے اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ، گورنر پنجاب کیلئے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن، وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سر فراز بگٹی، صادق عمرانی اور ثناء اللہ زہری، گورنر خیبر پختونخوا کیلئے فیصل کریم کنڈی، شجاع خان، یاور نصیر اور امجد آفریدی کا ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں