بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات 2024 میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر علی ظفر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹر پی ٹی آئی علی ظفر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف، یورپی یونین کا اپنا ایک مینڈیٹ ہے۔ آئی ایم ایف کا میرٹ ہے کہ ملک میں گڈ گورننس ہو۔ علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں جمہوریت نہ ہو وہاں بین الاقوامی ادارے کام نہیں کرتے اور معاہدے ختم کردیتے ہیں









