پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا۔ اسپیکر سبطین خان نے ارکان سے حلف لیا۔ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔
سنی اتحاد کونسل کے نو منتخب رکن رانا شہباز نے مخصوص نشستوں کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا اور کہا کہ جناب سپیکر ہم نے سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی یے۔ نو منتخب رکن رانا شہباز کا کہنا تھا کہ ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے، ہمارے مہمانوں کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی گئی









